بچوں کے اغوا میں وینا کے ساتھ یواے ای قونصل جنرل بھی ملوث ہے اسد خٹک

وینا ملک کی جانب سے خاندان اورمجھے دھمکیاں مل رہی ہیں، اسد خٹک

میرے بچے پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہیں انہیں زبردستی رکھا جا رہا ہے، اسد خٹک: فوٹو: فائل

وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کے اغوا میں وینا ملک کے ساتھ یواے ای قونصل جنرل بھی ملوث ہے۔

پشاورمیں وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای میں مقیم میرے بچوں کواغوا کیا گیا، معصوم بچوں کوغیرمرد کے پاس رکھا جارہا تھا، بچوں کے اغوا میں یواے ای کے قونصل جنرل ملوث ہیں، بچوں کو آؤٹ پاس بنا کر غیر قانونی طورپرپاکستان منتقل کیا گیا۔


اسد خٹک نے کہا کہ بچوں کے پاسپورٹ چوری کرنے کے حوالے سے الزام لگایا جارہا ہے، وینا ملک کی جانب سے خاندان اور مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا مجھے اورمیرے خاندان کو تحفظ فراہم کرے۔

اسد خٹک نے کہا کہ بچوں کی حوالگی کا کیس عدالت میں چل رہا ہے، میرے بچے پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہیں انہیں زبردستی رکھا جا رہا ہے۔ اس متعلق وزیر اعظم عمران خان اورآرمی چیف سے مدد کی درخواست ہے۔
Load Next Story