حیدرآباد کی صبا کے ساتھ کراچی میں قسمت کا پھیر

پولیس نے حیدرآباد سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو کراچی سے بازیاب کرالیا۔

پولیس نے حیدرآباد سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو کراچی سے بازیاب کرالیا۔

RAWALPINDI:
پولیس نے حیدرآباد سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو کراچی سے بازیاب کرالیا۔

ایس ایس پی عبدالسلام شیخ نے تھانہ ویمن اینڈ چائلڈ میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ اے سیکشن کی حدود سے 26 نومبر کو لاپتہ ہونے والی لڑکی صبا کراچی کے علاقے لیاری سے بازیاب کرالی، وہ اغوا نہیں ہوئی بلکہ منصور نامی لڑکے کے ہمراہ خود مرضی سے کراچی گئی تھی، دونوں کی انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی تھی، لڑکی کو شک ہوا کہ منصور کے ارادے کچھ اور ہیں تو وہ اس کے پاس سے فرار ہوگئی اور ایک دوسرے شخص کے گھر میں پناہ لی۔


صبا کا کہنا ہے کہ اس نے جس گھر میں پناہ لی اس گھر کے 40 سالہ سربراہ اسماعیل سے اس نے شادی کرلی ہے جو پہلے سے شادی شدہ ہے لیکن صبا کا کہنا ہے اس شادی میں اس کی پہلی بیوی کی رضامندی بھی شامل ہے۔

ایس ایس پی عبدالسلام شیخ نے کہا کہ انٹرنیٹ چیٹ ایپلی کیشنز پر نوجوانوں کو ورغلانے والے منظم گروہ کام کررہے ہیں جن پر نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے، والدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں پر نگاہ رکھیں، ہر بچے کے پاس موبائل فون موجود ہے اور اتنی چیٹ ایپلی کیشنز آگئی ہیں کہ اب کوئی بچہ محفوظ نہیں، صبا اور منصور کی دوستی بھی موبائل فون پر چیٹ کے ذریعے ہوئی تھی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ منصور کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، صبا کا عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا جائے گا اور عدالت اس کی حوالگی کے حوالے سے جو حکم دے گی اس پرپولیس عمل کرے گی۔
Load Next Story