پرویز مشرف کی جانب سے مسلح افواج کو مشتعل کرنے کی کوشش قابل نفرت ہے بلاول بھٹو زرداری

پرویز مشرف کی جانب سے غداری کیس میں اپنی دفاع کی کوشش بھی غداری کے مترادف ہے، سربراہ پیپلز پارٹی

پرویز مشرف کی جانب سے غداری کیس میں اپنی دفاع کی کوشش بھی غداری کے مترادف ہے، سربراہ پیپلز پارٹی فوٹو : فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی جانب سے غداری کیس پر ملک کی مسلح افواج کو مشتعل کرنا قابل نفرت ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی جانب سے غداری کیس میں اپنے دفاع کی کوشش بھی غداری کے مترادف ہے، انہوں نے اپنے انٹرویو میں 3 نومبر کے اقدامات اور غداری کیس میں پاک فوج کو ملوث کرکے انہیں مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ انتہائی قابل نفرت اور مایوس کن ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایکسپریس نیوز کو انٹرویو اور غیر ملکی صحافیوں سے بات چیت کے دوران سابق صدرجنرل(ر) پرویزمشرف نے کہا تھا کہ انہوں نے 3نومبر 2007 کو ملک میں ایمرجنسی پاک فوج کی قیادت سے مشورے کے بعد لگائی تھی جس کی وجہ سے ان کے خلاف غداری کیس پر پاک فوج میں بھی تشویش ہے۔
Load Next Story