چین میں سرکاری اہلکاروں کو عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی نہ کرنے کا حکم
سرکاری اہلکارعوام کےلئے مثال بنیں اور ناصرف سگریٹ نوشی سے گریز کریں بلکہ ایسی کسی دعوت سے اجتناب برتیں، اعلامیہ
چین کی حکومت نے ملک میں تمباکو نوشی کے قانون پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کے لئے سرکاری اہلکاروں کو ہر حالت میں عوامی مقامات پر سگریٹ نہ پینے کا حکم دے دیا ہے۔
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اور قومی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمباکو نوشی پر پابندی کو یقینی بنانے کے لئے سرکاری اہلکار عوام کے لئے ایک مثال بنیں اور عوامی مقامات پر نا صرف سگریٹ نوشی سے گریز کریں بلکہ اس قسم کی کسی دعوت سے اجتناب برتیں۔
واضح رہے کہ چین میں تمباکو نوشی کے عادی افراد کی تعداد 30 کروڑ سے زائد ہے جبکہ ملک میں 2011 سے عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی عائد ہے لیکن اس قانون پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔