وفاقی حکومت نے بالآخر ایف بی آر کا مستقل چیئرمین مقرر کردیا
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جاوید غنی کی تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا
وفاقی حکومت نے 6 ماہ کے وقفے کے بعد ایف بی آر کا مستقل چیئرمین تعینات کردیاہے۔
گریڈ 22 کے جاوید غنی کو چیئرمین ایف بی آر کی حیثیت سے تعینات کیاگیاہے جس کا نوٹی فکیشن پیر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےجاری کردیاہے جس کے مطابق جاوید غنی کا بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جاوید غنی ممبر ایف بی آر تھے اور ان کے پاس 6 ماہ تک چیئرمین ایف بی آر کا اضافی چارج تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جاوید غنی ریٹائرڈمنٹ یا تاحکم ثانی چیئرمین ایف بی آر تعینات رہیں گے۔