خاموشی نیم رضامندی ہوتی ہے پاک فوج کو پرویزمشرف کے بیان کی تردید کرنی چاہئے خورشید شاہ

پرویزمشرف نے پاک فوج کی حمایت کی بات کر کے بہت بڑا دعویٰ کیا ہے،قائد حزب اختلاف

شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب ہونے کے باوجود بجلی بحران پراحتجاجی مظاہروں کی قیادت کرتے تھے۔ خورشید شاہ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے پاک فوج کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے جس کی پاک فوج کو تردید کرنی چاہئے کیونکہ خاموشی نیم رضامندی ہوتی ہے۔


پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف نے پاک فوج کی حمایت کی بات کر کے بہت بڑا دعویٰ کیا ہے،یہ چھوٹی بات نہیں اس لئے وہ سمجھتے ہیں پاک فوج کو اس کی باضابطہ تردید کرنی چاہیئے کیونکہ خاموشی نیم رضامندی کے مترادف ہوتی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر شہری کو آزادی اظہار کا حق حاصل ہے، عمران خان کی جانب سے مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ پر احتجاج کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب ہونے کے باوجود بجلی بحران پراحتجاجی مظاہروں کی قیادت کرتے تھے۔
Load Next Story