ہیڈ آفس کراچی سے منتقل نہیں کررہے پی آئی اے کا اسٹاک ایکسچینج کو خط
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں من گھڑت اور گمراہ کن ہیں، پی آئی اے انتظامیہ
پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی سے منتقلی کے معاملے پر قومی ائرلائن انتظامیہ نے اسٹاک ایکس چینج کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ آفس کو کراچی سے منتقل نہیں کررہے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔
خط کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ ادارے کو منافع بخش بنانے کے لیے کوشاں ہے، پی آئی اے میں اصلاحاتی عمل کے تحت اہم فیصلے کیے جارہے ہیں، پی آئی اے انتظامیہ فیصلوں سے متعلق وقتاً فوقتاً اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کرے گی، سوشل میڈیا پر کراچی ہیڈ آفس کو کسی اور شہر منتقل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
خط کے مطابق کورونا کے باعث پی آئی اے کو مالی مشکلات درپیش ہیں، اس کے باوجود ادارے کو منافع بخش بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، قومی ایئرلائن کے مالی و آپریشنل ری اسٹرکچرنگ پلان حکومت کی دی گئی ہدایات کے تحت جاری ہے، ائرلائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں اور منظوری کے تحت تمام پلان پر عمل کیا جارہا ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ ہم بطور لسٹڈ کمپنی اسٹاک ایکسچینج کے تمام قوانین کی پاس داری کریں گے۔