عامر خان کی دھوم تھری کا 10 دنوں میں ریکارڈ توڑ 300 کروڑروپے سے زائد کا بزنس
دھوم تھری اب تک بھارت میں 211 جب کہ دیگر ممالک میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر کی فلم دھوم تھری نے بالی ووڈ باکس آفس پر تہلکہ مچا رکھا ہے، فلم دنیا بھر میں 10 دنوں کے دوران 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔
یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم دھوم کے اس سیکوئل نے کاروبار کے لحاظ سے حقیقت میں ہی دھوم مچادی ہے، 20 دسمبر کو بھارت کے 4 ہزار سے زائد سینما گھروں کی زینت بننے والی دھوم تھری اب تک اپنے ملک میں 211 کروڑ جب کہ دیگر ممالک میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے، ریلیز کے پہلے روز سے ریکارڈ کے جھنڈے گاڑھنے والی فلم اب تک بالی ووڈ کی تیسری سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن چکی ہے تاہم دھوم تھری کی صرف پہلے روز کی کمائی 36 کروڑ روپے تھی جو کسی بھی بھارتی فلم کی ایک دن کی کمائی کا نیا ریکارڈ ہے۔
اس سے قبل شاہ رخ کی ''چنائے ایکسپریس'' 15 روز میں 277 کروڑ جب کہ ہریتھک روشن کی ''کرش تھری'' نے بھارتی سینما گھروں میں 10 دنوں کے دوران 244 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کیا تھا۔