6 ماہ کے دوران درآمدی اشیا پر مقررہ اہداف سے زائد ٹیکس وصولیاں ریکارڈ
پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے یکم جولائی سے 31 دسمبر کے دوران 321 ارب 59 کروڑ 77 لاکھ 77 ہزار روپے مالیت کی وصولیاں کیں
ملک میں بڑھتی ہوئی درآمدی سرگرمیوں کے باعث رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں کسٹم ڈیوٹی سمیت دیگر ٹیکسوں کی وصولیوں کا حجم مقررہ اہداف سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر2020 کے دوران ڈیوٹی کی مد میں ایک ارب 5کروڑ 16لاکھ روپے کے اضافے سے 95ارب 50 کروڑ 51 لاکھ 60ہزار روپے کی وصولیاں کیں جبکہ کلکٹریٹ کو 94ارب 45کروڑ 40لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کی وصولیوں کاہدف دیاگیاتھا۔
دستاویزات کے مطابق پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے یکم جولائی س 31 دسمبر کے دوران ریونیو کی مد میں مجموعی طور پر 3 کھرب21 ارب 59 کروڑ 77 لاکھ 77 ہزار روپے مالیت کی وصولیاں کیں جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 95 ارب 50 کروڑ 51 لاکھ 60 ہزار روپے، سیلزٹیکس کی مد میں ایک کھرب 97 ارب 52 کروڑ 69 لاکھ 98 ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 28 ارب 5 کروڑ 93 لاکھ 25 ہزار روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 2 ارب 50 کروڑ 62لاکھ 93ہزارروپے کی وصولیاں شامل ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق کلکٹریٹ نے مالی سال 21-2020 کے چھٹے ماہ دسمبر2020 کے دوران 2 ارب 85 کروڑ 36لاکھ 3 ہزار روپے اضافے سے 19 ارب 34 کروڑ 66 لاکھ 3 ہزارروپے کی کسٹمز ڈیوٹی وصول کی جبکہ کلکٹریٹ کو 16 ارب 49 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ کلکٹریٹ نے دسمبر2020 میں ریونیو کی مد میں مجموعی طورپر 63 ارب 21 کروڑ 51 لاکھ 15 ہزار روپے کی وصولیاں کیں جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 19 ارب 34 کروڑ 66 لاکھ 3 ہزار روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 38 ارب 24 کروڑ 28 لاکھ 68 ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 5 ارب 24 کروڑ 6 لاکھ 34 ہزار روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 38کروڑ 50لاکھ 10ہزارروپے کی وصولیاں شامل ہیں۔