کورونا کی نئی قسم بے قابو برطانیہ میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن

اسکول، شاپنگ مالز اور عوامی مقامات بند رہیں گے صرف اسپتال اور دفاتر جانے کی اجازت ہوگی

کورونا کی نئی قسم کے کیسز میں اضافے کے باعث لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا، بورس جانسن (فوٹو : فائل)

برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کے باعث بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کی نئے کیسز میں ریکارڈ اضافے کے باعث دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم نے عام شہریوں کو بہت بڑی تعداد میں متاثر کیا ہے جس میں نوجوان بھی شامل ہیں اس لیے نئی پابندیوں کے دوران تمام اسکول بھی بند رہیں گے۔

یہ خبر پڑھیں : برطانیہ اور جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت

سخت لاک ڈاؤن کے دوران عام شہریوں کو صرف بہت ضروری کاموں جیسے کام پر یا ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے گھروں سے نکلنے کی اجازت ہو گی۔


خیال رہے کہ وفاق سے قبل ہی برطانیہ کی علاقائی حکومتیں بھی ایسے ہی سخت اقدامات کا اعلان کر چکی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : برطانیہ میں ایک اورکورونا ویکسین کی منظوری دیدی گئی

برطانیہ اور جنوبی افریقا میں گزشتہ ماہ ایک نئی قسم کے کورونا وائرس کا انکشاف کیا ہے جو نہ صرف زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے بلکہ اس کا نشانہ بننے والوں میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔

یہ پڑھیں : دنیا کی پہلی کورونا ویکسین برطانیہ کی 90 سالہ خاتون کو لگا دی گئی

واضح رہے کہ برطانیہ نے دنیا کا پہلا ملک جہاں سب سے پہلے کورونا ویکسینینشن کا آغاز ہوا اور فائزر کی کورونا کی ویکسین کے ساتھ اب آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔
Load Next Story