ڈاکوؤں نے آن لائن ٹیکسی بک کرکے نوجوان ڈرائیور کو قتل کردیا

ملزمان محمد علی کو قتل کرنے کے بعد اس کی گاڑی ، موبائل اور رقم ساتھ لے گئے۔

ملزمان محمد علی کو قتل کرنے کے بعد اس کی گاڑی ، موبائل اور رقم ساتھ لے گئے۔

لاہور میں آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق 26 سالہ محمد علی نے گزشتہ رات 8 بجے شالیمار سے رائیڈ بک کی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا۔ کئی گھنٹوں بعد ساندہ کے علاقے سے اس کی لاش ملی۔ ملزمان محمد علی کو قتل کرنے کے بعد اس کی گاڑی ، موبائل اور رقم ساتھ لے گئے۔


ورثاء نے بتایا کہ مقتول محمد علی دو سالہ بچی کا باپ تھا اور شبہ ہے کہ ڈکیتی کے دوران قتل کیا گیا۔ تھانہ شالیمار باغبانپورہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Load Next Story