سونے کی قیمتوں میں اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 116000 روپے ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 116000 روپے ہوگئی

سونے کی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 15 ڈالر بڑھ کر 1948 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔


اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 116000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 99451 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000 روپے کم رہی ہے۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1400 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1200 روپے 27 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔
Load Next Story