کراچی پیکیج پر عمل درآمد شروع چین سے 52 جدید فائر ٹینڈر بندرگاہ پہنچ گئے

50 فائر ٹینڈرز اور 2 باؤزرز شامل، وزیراعظم کے کراچی پیکیج کے تحت وفاق چین سے منگا کر انہیں کے ایم سی کے سپرد کررہا ہے

50 فائر ٹینڈرز اور 2 باؤزرز شامل، وزیراعظم کے کراچی پیکیج کے تحت وفاق چین سے منگا کر انہیں کے ایم سی کے سپرد کررہا ہے (فوٹو : فائل)

KARACHI:
وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کو دیئے گئے فائر ٹینڈرز کراچی پورٹ پہنچ گئے، ڈیکسن نامی جہاز 52 جدید فائر ٹینڈرز لے کر کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا جو کاسکو شپنگ ایجنٹ ٹرمینل منتقل کیے جائیں گے۔

کے پی ٹی ذرائع کے مطابق فائر ٹینڈرز منگل کی شب تک آف لوڈ کرلیے جائیں گے، چین سے درآمد شدہ فائر ٹینڈرز وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے کراچی کے لیے پیکیج کے تحت کے ایم سی کے سپرد کیے جائیں گے۔


ان میں 50 فائر ٹینڈرز اور 2 باؤزرز شامل ہیں۔ فائر ٹینڈرز میں 7 ہزار لیٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ فائر ٹینڈرز پر خصوصی پاور واٹر نوزل نصب ہیں جو اونچی عمارتوں میں لگی آگ بجھانے کے لیے موزوں ہے۔

نئے فائر ٹینڈرز کی آمد سے کراچی میں آتشزدگی کے واقعات سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کو کم کرنے میں مدد ملے گی کیوں کہ کراچی میں فائر ڈپارٹمنٹ کے 44 ٹینڈرز میں سے بمشکل 14 فعال حالت میں ہیں اسی طرح 25 فائر اسٹیشنز میں سے 11 ہنگامی حالت میں حرکت میں آنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Load Next Story