افغان صوبے بغلان میں آپریشن کے دوران 6 طالبان ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں طالبان کے دو اہم کارندے بھی شامل تھے، افغان میڈیا
MOGADISHU:
افغانستان کے صوبے بغلان میں آپریشن کے نتیجے میں 6 طالبان ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 6 افغان طالبان کو ہلاک کردیا، اس دوران 4 طالبان زخمی بھی ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں طالبان کے دو اہم کارندے بھی شامل تھے۔
بغلان پولیس چیف کے مطابق طالبان نے ہائی وے پر قبضہ کیا ہوا تھا جس کو چھڑانے کے لیے آپریشن کیا گیا اور اس میں ہمیں کامیابی بھی ملی، آپریشن کے نتیجے میں طالبان پیچھے ہٹ گئے ہیں اور ہائی وے کو کلیئر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی وے پر 6 چوکیاں قائم کردی گئیں ہیں اور پولیس ٹیم باقاعدہ پیٹرولنگ کرے گی۔
پولیس چیف محمد وائس سمیمی نے مزید کہا کہ ہمار مقصد صرف ہائی وے کے اطراف میں موجود گاؤں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا تھا کیوں کہ طالبان کی جانب سے ہائی وے کے پاس موجود گاؤں میں مشکوک سرگرمیاں شروع کی گئی تھیں اور لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جارہا تھا یہاں تک کہ ہائی وے پر موجود کاروباری افراد کو بھی تنگ کی جارہا تھا۔