برطانوی وزیراعظم نے بھارت کے یوم جمہوریہ میں شرکت سے معذرت کرلی

وزیراعظم بورس جانسن نے نریندر مودی کو ٹیلی فون پر اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا

بھارتی وزیراعظم نے مودی کو فون کرکے اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا، فوٹو : فائل

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنا دورۂ بھارت ملتوی کرتے ہوئے یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں شرکت سے بھی معذرت کرلی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو رواں ماہ بھارت کے دورے پر جانا تھا اور بھارتی یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں بھی شرکت کرنا تھی تاہم اب کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر دورہ ملتوی کردیا ہے۔

لندن میں بورس جانسن کی سرکاری رہائش گاہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے سامنے آنے اور اس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث بھارت کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔


برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دورے کے ملتوی ہونے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی ٹیلی فونک گفتگو میں آگاہ کردیا ہے۔ بورس جانسن اب یہ دورہ رواں برس کے تیسرے ماہ میں کریں گے۔

یہ خبر پڑھیں : کورونا کی نئی قسم بے قابو ؛ برطانیہ میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز سے ہی برطانیہ میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کا اعلان بھی کیا گیا ہے جس کے دوران اسکول، شاپنگ مالز اور عوامی مقامات بند رکھے جائیں گے اور بلاضرورت گھر سے نکلنے پر پابندی ہو گی۔
Load Next Story