مسلم لیگ ن نے سانحۂ مچھ پر وزیر اعظم کے ٹوئٹ کو سنگ دلی قرار دے دیا
یہ مقتولین سے بھی این آر او مانگ رہے ہیں جو شرمناک ، افسوسناک اور قابل مذمت ہے، ترجمان مسلم لیگ ن
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کوسنگ دلی اور بے حسی کی انتہا قرار دے دیا.
ایکسپریس نیوزکے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب ٹویٹ نہ جاری کریں، مقتولین کے لواحقین کے پاس بلوچستان جائیں۔ چار دن ہوگئے مظلوم سڑک پر میتیں رکھ کر بیٹھے ہیں لیکن عمران صاحب وہاں جانے پر تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ رویہ عمران صاحب کی بے حسی، سنگ دلی، مجرمانہ بے پروای کا مظہر ہے۔ ٹویٹ سے قومی حکمت عملی تیارہوگی اور اس سنگ دلی اور بے حسی کا مظاہرہ کیا جاتا رہا تو مستقبل میں بھی ایسے سانحات روکنا ممکن نہیں ہوگا۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ وزراءبھیج کر پوچھاجارہا ہے کہ وزیراعظم کے آنے سے کیا فائدہ ہوگا؟کوئی شرم کریں۔یہ مقتولین سے بھی این آر او مانگ رہے ہیں جو شرمناک ، افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: وزیراعظم کی سانحہ مچھ کے متاثرین سے جلد ملاقات کی یقین دہانی
انہوں نے مزید کہا کہ آٹا،چینی، دوائی، بجلی، گیس ووٹ چوروں نے ملک کا نقصان تو کردیا لیکن یہ اپنے رویوں سے مظلوموں کے زخموں پر نمک پاشی بھی کررہے ہیں۔ایسے سنگ دل مسلط کردہ وزیراعظم سے کسی اچھائی کی کوئی توقع نہیں رکھی جاسکتی ہے۔