بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ
2016 سے اب تک بھارت کے 27 طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں، بھارتی وزارت دفاع
بھارت کا جنگی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی فضائیہ کے مطابق جنگی طیارے مگ 21 بسون میں دوران پرواز بڑی تکنیکی خرابی ہوجانے کی وجہ سے اس کی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ تاہم پائلٹ تباہی سے قبل ہی بحفاظت طیارہ سے علیحدہ ہوگیا تھا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ گزشتہ شب رات ساڑھے آٹھ بجے طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ پائلٹ نے دوران پرواز طیارے کو بچانے کی کوشش کی تاہم اسے کام یابی حاصل نہیں ہوسکی۔
وزارت دفاع کے اعداد وشمار کے مطابق 2016 سے اب تک بھارت کے 27 طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں جن میں 15 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ مگ 21 بسون طیارے بھارتی فضائیہ میں 1961 میں شامل کیے گئے تھے۔