ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے لیکن حکومت بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے مریم نواز

وزیراعظم قوم کے باپ کی طرح ہوتا ہے انہیں کوئٹہ جانا چاہیے تھا، مریم نواز

مائیں اور بیٹیاں وزیر اعظم کا انتظار کررہی ہیں اور وہ مشیر و وزیر بھیج رہے ہیں، مریم نواز فوٹو: فائل

PARIS:
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قوم کے باپ کی مانند ہوتا ہے انہیں کوئٹہ جانا چاہیے تھا۔


سانحہ مچھ کے لواحقین سے تعزیت اور اظہار یکجہتی کے لیے کوئٹہ روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سانحہ مچھ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، بے گناہ مزدروں کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔ لواحقین کے دکھوں اور زخموں کا مداوا نہیں ہوسکتا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سانحہ مچھ پر پوری قوم سوگوار ہے، اس معاملے پر سیاست نہیں کرنا چاہتی، ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے لیکن حکومت بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے،وزیراعظم قوم کے باپ کی مانند ہوتا ہے انہیں وہاں جانا چاہیے تھا، قوم کی مائیں اور بیٹیاں ان کے انتظار میں بیٹھی ہیں اور وہ مشیروں اور وزیروں کو بھیج رہے ہیں۔ مجھے بھی سیکیورٹی تھریٹ تھا لیکن میں میں نواز شریف کا پیغام لے کر وہاں جا رہی ہوں۔
Load Next Story