کیریئر کی ابتدا میں مجھے صلاحیتوں سے عاری سمجھا گیا نورا فتیحی

ابتدا میں اتنی دلبرداشتہ ہوئی تھی کہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر گھر واپس جانے کے بارے میں سوچنے لگی تھی، نورا فتیحی

جب کینیڈ اسے بھارت شفٹ ہوئی تھی تو لوگوں کا رویہ میرے ساتھ بہت برا تھا، نورا فتیحی

کینیڈا سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ ڈانسر نورا فتیحی نے کیریئر کی ابتدا میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ڈائریکٹر نے انہیں کیریئر کی ابتدا میں صلاحیتوں سے عاری کہتے ہوئے اتنی تنقید کی تھی کہ وہ رونا شروع ہوگئی تھیں۔

نورا فتیحی نے حال ہی میں کرینہ کپور کے آن لائن شو میں بالی ووڈ میں جگہ بنانے کے لیے پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں کہا جب وہ کینیڈ اسے بھارت شفٹ ہوئی تھیں تو لوگوں کا رویہ ان کے ساتھ بہت برا تھا یہاں تک کہ وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر گھر واپس جانے کے بارے میں سوچنے لگی تھیں۔


انہوں نے کہا اپنی کیریئر کے ابتدائی چند ماہ بعد میں ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر سے ملی۔ اس خاتون نے مجھے گھر بلایا اور مجھ پر بے تحاشہ چلائی اور کہا تمہارے جیسے بہت لوگ ہیں یہاں، ہماری انڈسٹری تمہارے جیسے لوگوں سے عاجز آچکی ہے ہمیں تمہاری ضرورت نہیں ہے تم میں کوئی صلاحیت نہیں۔

نورا فتیحی نے کہا یہ سن کر میں بہت دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور بے تحاشہ رونے لگی تھی۔ تاہم میں نے ہار نہیں مانی اور خود کو منوانے میں کامیاب ہوگئیں۔

 
Load Next Story