ڈالر کی قدر 15 پیسے کے اضافے سے 10565 روپے ہوگئی
انٹربینک ریٹ 16 پیسے بڑھ کر105.78 ہوگیا، ڈالر کے 106 روپے کی سطح پر آنے کا خطرہ
NEW DELHI:
انٹربینک مارکیٹ کی یکطرفہ چال سے وفاقی وزیر خزانہ کا جادو پیر کو بھی بے اثر رہا جس کے سبب روپے کی نسبت ڈالرکا انٹربینک ریٹ مزید 16 پیسے بڑھ کر 105.78 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 15 پیسے کے اضافے سے 105.65 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافے کی صورت میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دوبارہ 106 روپے کی سطح پر پہنچنے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند ہفتے قبل ڈالر 110 روپے سے تجاوز کرگیا تھا لیکن وفاقی وزارت خزانہ اورایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی مشترکہ حکمت عملی کی بدولت زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی ہوئی لیکن 105 روپے کی سطح پرآنے کے بعد شدید مزاحمت نظر آرہی ہے، گزشتہ ہفتے بھی منی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رحجان غالب رہا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر کی بے قابو قدر میں اہم کردار انٹربینک مارکیٹ کا ہے جہاں منظم انداز میں سٹے بازی ہورہی ہے، انٹربینک مارکیٹ میں غیر ملکی ادائیگیوں سمیت درآمدی ضروریات کو جواز بناتے ہوئے ڈالر کی قدر کو بڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔