بنگلہ دیشی مسلمانوں کوآسام سے جانا ہوگا سربراہ علاقائی کونسل

بنگلہ دیشی مسلمانوں کو بوڈو اکثریت والے علاقوں میں نہیں رہنے دیں گے، ہاگرما موہلیاری۔

۔آسام میں بوڈو قبائیلیوں اور اقلیتی مسلمانوں میں گزشتہ ایک ماہ سے فرقہ وارنہ تشدد جاری ہے، فوٹو: اے ایف پی

DUBAI:
آسام کے بوڈو اکثریت والے علاقوں پر حکومت کرنے والی بوڈولینڈ علاقائی کونسل کے سربراہ ہاگرما موہلیاری کا کہنا ہے وہ بنگلہ دیشی مسلمانوں کو بوڈو اکثریت والے علاقوں میں نہیں رہنے دیں گے۔


آسام کے وزیر اعلی ترون گوگوئی چاہے یہ کہتے رہیں کہ ریاست کے کوکراجھار اور اس کے قریبی علاقوں میں نسلی تشدد کا سبب غربت اور وسائل کی کمی ہے لیکن ہاگرما موہلیاری واضح الفاظ میں کہتے ہیں 'تشدد کی وجہ بنگلہ دیشی مسلمان ہیں'۔ کوکراجھار کے بوڈو قبائل ان کے ساتھ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہاگرما موہلیاری اتنے اعتماد سے یہ کہتے ہیں کہ وہ بنگلہ دیشی مسلمانوں کو نہیں رہنے دیں گے۔آسام میں بوڈو قبائیلیوں اور اقلیتی مسلمانوں میں گزشتہ ایک ماہ سے فرقہ وارنہ تشدد جاری ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story