ذکی الرحمن لکھوی کو 15 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانہ
ملزم پر کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنا اور کالعدم تنظیم چلانے کا الزام تھا
انسداد دہشتگری عدالت نے کالعدم تنظیم کے سرکردہ رہنما ذکی الرحمن لکھوی کو چندہ اکٹھا کرنا اور کالعدم تنظیم چلانے کے کیس میں سزا سنا دی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ذکی الرحمن لکھوی کو چندہ اکٹھا کرنا اور کالعدم تنظیم چلانے کے الزام میں مجموعی طور پر 15 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
انسداد دہشتگری عدالت نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر نے ٹرائل مکمل ہونے اور دستیاب شواہد اور گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد فیصلہ سنایا جب کہ سماعت کے دوران نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ کی طرف سے جرح کی گئی۔
دوسری جانب انسداد دہشتگری عدالت نے زکی الرحمن لکھوی کے شریک ملزم ابو انس محسن کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دی، انسداد دہشتگری عدالت نے ملزم کی سزا کے وارنٹ سپرنڈنٹ جیل کو بھجوا دیے ہیں۔
واضح رہے کالعدم تنظیم کے زکی الرحمن الرحمن لکھوی کے خلاف سی ٹی ڈی نے سات دسمبر 2020 کو مقدمہ درج کیا تھا، ملزم پر کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنا اور کالعدم تنظیم چلانے کا الزام تھا اس کے علاوہ ملزم پر دہشتگروں کی مالی معاونت کے بھی الزامات تھے۔