پریانکا چوپڑا کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر برطانوی پولیس کی وارننگ
برطانوی پولیس نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو جرمانہ تو نہیں کیا تاہم سخت تنبیہ کے بعد جانے دیا
برطانوی پولیس نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر وارننگ دی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی والدہ کے ہمراہ لندن کے ایک سیلون پہنچیں تاہم لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر لندن پولیس بھی فوراً سیلون پہنچ گئی اور اداکارہ کو سخت تنبیہ کے بعد چھوڑدیا گیا تاہم پولیس کی جانب سے اداکارہ اور سیلون پر کوئی جرمانہ نہیں کیا گیا۔
واقعہ میڈیا پر آنے کے بعد سیلون کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پریانکا چوپڑا کی لندن میں فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور اسی سلسلے میں وہ بالوں کو رنگ کرانے آئی تھیں لہذا سیلون کو صرف پریانکا کے لیے کھولا گیا تھا اور اس دوران کووڈ ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا گیا۔
دوسری جانب اداکارہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہیں کی، برطانوی حکومت کی ہدایات کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے لیے پروڈکشن سے منسلک کام کووڈ ایس او پیز کے ساتھ جاری رکھے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لندن سمیت برطانیہ بھر میں انتہائی سخت پابندیاں اور لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔