دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے فردوس عاشق
نادان اپوزیشن اپنی مفاد پرست گھٹیا سیاست کے ذریعے مسلسل غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے، معاون خصوصی
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سانحہ مچھ کے متاثرین نے وزیراعظم عمران خان کی آواز پر لبیک کہہ کر 22 کروڑ عوام کے دل جیت لئے۔ حکومت ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ شہداء کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے جے آئی ٹی اور کمیشن آزادانہ تحقیقات کرکے جلد رپورٹ پیش کرے گی، جس کی روشنی میں مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے جبکہ نادان اپوزیشن اپنی مفاد پرست گھٹیا سیاست کے ذریعے مسلسل غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے نزدیک ملکی مفاد ہر صورت مقدم ہے، قومی مفادات کو ذاتی مفاد پر ترجیح دینا ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے۔