پاکستان میں موجود مزید 114 بھارتی 2 روز میں واپس لوٹ جائیں گے

پاکستان میں بھارتی سفارتخانے کی طرف سے 114 شہریوں کی فہرست جاری کی گئی ہے

بھارتی شہری گزشتہ سال مارچ میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے پاکستان آئے تھے فوٹو: فائل

کورونا لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں موجود مزید 114 بھارتی شہری 2 روز میں واپس اپنے ملک لوٹ جائیں گے۔


پاکستان میں بھارتی سفارتخانے کی طرف سے 114 شہریوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جو پیر 11 جنوری کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس اپنے ملک جائیں گے۔ گزشتہ سال مارچ سے قبل یہ بھارتی شہری پاکستان میں مقیم اپنے رشتہ داروں سے ملنے آئے تھے۔

فہرست کے مطابق تمام بھارتی شہری مسلمان ہیں اوران میں کئی ایسے ہیں جن کی شادی انڈیا میں ہوئی ہے۔ بھارتی شہریوں کی واپسی کے حوالے سے واہگہ بارڈرپر حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ 2021 میں یہ پہلا گروپ ہوگا جو واہگہ بارڈر پار کرے گا۔
Load Next Story