3نومبر کی ایمرجنسی پر اعتمادمیں نہ لینے کی بات کرنے والے جھوٹے ہیںچوہدری شجاعت
پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس میں عدالت نے بلایا تو سچ بتاؤں گا۔سربراہ مسلم لیگ ق
مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس میں عدالت نے بلایا تو سچ بتاؤں گا۔
نومبر 2007 کے اقدامات پر اعتماد میں نہ لینے کی بات کرنے والے جھوٹ بولتے ہیں، ایمر جنسی نفاذ کے حوالے سے پرویزمشرف نے مشورہ کیا تھا اور سب نے مختلف رائے دی تھی۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ مشرف کیخلاف کیس سیاسی ہے قانونی نہیں، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سیاست میں آئے تو بڑی غلطی ہوگی۔اگر نواز شریف کہتے ہیں کہ پرانی باتوں پر مٹی پاؤ تو پھر ان کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں، وہ مشاورت میں سب کو شامل کریں۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو ہٹانے کے بعد شوکت عزیز نے مجھے رات کو اس بارے میں بتایا۔ افتخار چوہدری نے ملاقات میں بتایا کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، میں نے کہاکہ میں اس سازش میں شریک نہیں تھا تو وہ میرے ساتھ آگر صوفے پر بیٹھ گئے۔