الیکشن کمیشن کا اجلاس کل طلبسندھ کاانتخابی شیڈول تبدیل ہونے کا امکان
عدالتی فیصلے کے بعد پہلے سے جمع کیے کاغذات نامزدگی پرقانونی تنازع پیدا ہوگیا
سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں ترامیم کالعدم ہونے کے بعد صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد پہلے سے جمع کیے کاغذات نامزدگی پرقانونی تنازع پیدا ہوگیا ہے کیونکہ جس قانون کے تحت امیدواروں نے فارم جمع کرائے اسے ہائیکورٹ نے کالعدم کردیا ہے۔ نئی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس کل ہوگا جس میں کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا، نیا شیڈول بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔