کابل میں بم دھماکا افغان سیکیورٹی فورس کے ترجمان سمیت 3 افراد ہلاک

سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی

سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی - فوٹو: افغان میڈیا

ISLAMABAD:
افغان دارالحکومت میں بم دھماکے میں افغان سیکیورٹی فورس کے ترجمان سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔


افغان وزارت داخلہ کے مطابق کابل کے علاقے کرتینا میں آج صبح سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق پبلک پروٹیکشن فورس سے تھا، ان میں ترجمان ضیا وادان بھی شامل تھے جو اپنی گاڑی میں دفتر جارہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق دھماکے میں ایک شہری بھی زخمی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے جب کہ اب تک کسی گروپ نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
Load Next Story