پاک بھارت طلبا کی پینٹنگزکا امن کیلنڈر شائع کرنیکا اعلان

کیلنڈرمیں 6 پاکستانی اور6 بھارتی طلبا کی منتخب پینٹنگزشائع کی جائیں گی

12جنوری تک چھٹی سے12ویں تک کے طلبا پینٹنگز آن لائن بھیج سکتے ہیں

پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں تاہم دونوں ملکوں کے مابین امن کے فروغ کیلیے کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیم نے پاکستان اوربھارت کے طلبہ وطالبات کی بنائی گئی پینٹنگز پرمشتمل امن کیلنڈر شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔


''آغازدوستی'' نامی این جی او کے کوآرڈینیٹر روی نتیش نے بتایا کہ وہ گذشتہ کئی برسوں سے عوامی سطح پر رابطوں کی بہتری اور دونوں ہمسایہ ملکوں میں امن کے لیے کوششیں کررہے ہیں، سال 2021 میں 9 واں امن کیلنڈر شائع کیاجارہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان اوربھارت کے چھٹی سے بارہویں کلاس تک کے طلبا اپنی ہاتھ سے بنائی پینٹنگ انھیں آن لائن بھیج سکتے ہیں۔ پاکستان اوربھارت سے باہردوسرے ملکوں میں مقیم پاکستانی اوربھارتی طلبا بھی اپنی پینٹنگز بھیج سکتے ہیں۔
Load Next Story