کراچی میں 5 ویں کلاس کے بچے نے اپنے ہم جماعت کو قتل کردیا
پولیس نے 12 سالہ لڑکے کے قتل میں ملوث اس کے 2دوستوں کو گرفتار کر لیا
پولیس نے منگھوپیر الطاف نگر میں 12 سالہ لڑکے کے قتل میں ملوث اس کے 2 دوستوں کو گرفتار کرکے ایک دوست کے والدین کو بھی مقدمے میں شامل تفتیش کرلیا۔
9 جنوری کو منگھو پیرتھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے 11 الطاف نگرمیں خالی پلاٹ سے 12 سالہ لڑکے ارباز کی لاش ملی تھی جسے سر پر وزنی چیزمارکرقتل کیا گیا تھا۔
پولیس نے لاش تحویل میں لینے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرلیاتھا، پولیس نے بتایا تھا مقتول اربازموبائل فون میں گیمز ڈاؤن لوڈ کرانے کے لیے اپنے دوست کے گھرگیا تھا جہاں سے وہ لاپتہ ہوگیا تھا اوراگلے روزدوست کے گھرکے برابر والے خالی پلاٹ سے اس کی لاش مل گئی تھی۔
پولیس نے فوری طور پر مقتول کے دوست ارحم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کی جس کے دوران 12 سالہ لڑکے کے قتل کامعمہ حل کرتے ہوئے اس کے 2 دوست ارحم اورارسلان کوگرفتارکرکے آلہ قتل اورخون آلود کپڑے بھی برآمد کرلیے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ارحم اور مقتول ارباز دونوں پانچویں جماعت کے طالب علم ہیں، ارحم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے ایک اور دوست ارسلان کے ساتھ ملکر مقتول کی لاش پلاٹ پر پھینکی تھی۔
گرفتار ملزم نے بتایا کہ اسے امتحانات کے اہم سوالات معلوم ہوگئے تھے اوراس نے اپنے مقتول دوست ارباز کواہم سوالات معلوم ہونےسے متعلق بتا رکھا تھا، مبینہ طور پر رازافشاء کرنے کے خوف سے ارسلان کے ساتھ ملکر ارباز کی جان لی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول کی میڈیکل رپورٹ آنا باقی ہے جس کے بعد ہی واضح ہوجائے گاکہ مقتول ارباز کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا یا نہیں ، پولیس نے مقتول کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جس کی رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی ہے۔ پولیس نے ارحم کے والدین کو بھی گرفتار کرکے مقدمے میں شامل تفتیش کرلیا ہے۔