کراچی بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے پولیس اہلکار کا بیٹا جاں بحق بیوی اور 3 بچے زخمی
نامعلوم افراد نےکانسٹیبل غلام حسین کے گھر ميں گھس کر فائرنگ کر دی جسکےنتیجے میں اسکا 18سالہ بیٹا عدنان جاں بحق ہو گیا۔
بلدیہ ٹاؤن میں ٹریفک پولیس اہلکار کے گھر پر نامعلوم افراد نے حملہ کر کے بیٹے کو قتل کر دیا جبکہ بیوی ، بیٹی اور 2 بیٹے زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے داؤد گوٹھ میں ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل غلام حسین ڈیوٹی پر تھے کہ نامعلوم افراد نے گھر ميں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کا 18 سالہ بیٹا عدنان جاں بحق جبکہ بیوی سلیمہ بی بی ، 15سالہ بیٹی لبنیٰ ، 2 بیٹے منور اور شہزاد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق تمام افراد کو پیٹ اور ٹانگوں کے درمیان لگیں ہیں تاہم زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم فائرنگ کے واقعے کی وجوہات تحقیقات کے بعد ہی سامنے آسکیں گی۔