بحرین کا بھی قطر کے لیے فضائی راستے کھولنے کا اعلان

2017 میں سعودی عرب سمیت 6 عرب ممالک نے قطر سے سفارتی، سفری اور تجارتی تعلقات منقطع کردیئے تھے

امریکی ثالثی کے نتیجے میں عرب ممالک نے قطر سے بتدریج تعلقات بحال کرنا شروع کردیئے، فوٹو : فائل

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد اب بحرین نے بھی قطر کے ساتھ سفری تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین نے تین سال بعد آج سے قطر کے لیے فضائی راستے کھول دیئے ہیں۔ سعودی عرب اور امارات کے بعد بحرین قطر کے لیے فضائی اور بحری راستے کھولنے والا تیسرا عرب ملک بن گیا ہے۔

2017 کے وسط میں سعودی عرب سمیت 6 عرب ممالک نے قطر پر دہشت گردوں کی سہولت کاری کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی، سفری اور تجارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔


یہ خبر بھی پڑھیں : سعودی عرب نے قطر کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

رواں ماہ کے آغاز میں جی سی سی سربراہ اجلاس میں سعودی عرب نے قطر سے تعلقات کی بحالی کا عندیہ دیا تھا اور اس اجلاس میں حیران کن طور پر قطر نے بھی شرکت کی تھی۔

یہ خبر پڑھیں : سعودیہ اوراس کے اتحادیوں کا قطرسے تعلقات کی مکمل بحالی پر اتفاق

عرب ممالک کی جانب سے بتدریج قطر سے تعلقات کی بحالی میں امریکا نے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور امریکی ثالثی کے نتیجے میں ہی سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک نے قطر سے تعلقات پر نظر ثانی کی ہے۔
Load Next Story