کراچی اورنگی ٹاؤن میں شہریوں نے تشدد کرکے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا

مومن آباد سیکٹر ساڑھے 11 میں شہریوں نے 2 افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جو عباسی شہید اسپتال میں دم توڑ گئے۔

2 ڈاکوؤں نے دودھ کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر دکاندار فضل کریم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جس پراہل محلہ نے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑلیا، پولیس۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شہریوں نے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد سیکٹر ساڑھے 11 میں شہریوں نے 2 افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جن کو تشویش ناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں افراد دم توڑ گئے۔ دونوں افراد کی موت کی اطلاع سننے کے بعد اہل خانہ بھی اسپتال پہنچ گئے، اہل خانہ کا کہنا تھا ان کے پیارے بے گناہ تھے، ہم کس سے انصاف کا مطالبہ کریں۔


پولیس حکام کے مطابق 2 ڈاکوؤں نے دودھ کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر دکاندار فضل کریم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جس پراہل محلہ نے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑلیا اورانہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جب دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا تو وہاں دونوں ملزم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

Recommended Stories

Load Next Story