سابق صدر آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

آصف زرداری کو دل میں تکلیف کی شکایت کے بعد ڈاکٹروں کا پینل بلاول ہاوس طلب کیا گیا تھا

دل میں تکلیف کی شکایت تھی جس کے بعد ڈاکٹروں کا پینل بلاول ہاوس طلب کیا گیا تھا(فوٹو، فائل)

سابق صدر آصف علی زرداری کو ڈاکٹروں کے مشورے سے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بلاول ہاؤس کے ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو دل میں تکلیف کی شکایت تھی جس کے بعد ڈاکٹروں کا پینل بلاول ہاوس طلب کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ابتداء میں ڈاکٹرز نے سابق صدر کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا بعدازاں انہیں پیر کی شب کلفٹن کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے زیر نگرانی انہیں علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیے: سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت اچانک بگڑ گئی

واضح رہے اس سے قبل اتوار کی شب کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سابق صدر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے جس کے باعث ڈاکٹروں کی ٹیم کو فوری طور پر طلب کیا گیا تھا۔

 
Load Next Story