پولیس کو سہولیات فراہم نہ کیں تو حکمرانوں سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں رہیگا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
پشاور پولیس کا تفتیشی نظام اور پراسیکیوشن انتہائی فرسودہ اور کمزور ہے، جیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ دوست محمد خان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نے پولیس کو سہولیات فراہم نہ کیں تو اہلکار ان کے محلات تک پہنچ جائیں گے اور پھر حکمرانوں سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دوست محمد کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس کی بہتری، خواتین پر تیزاب پھینکنے اور گھریلو تشدد کیخلاف قوانین میں ترامیم کے فیصلے جاری کئے لیکن 6 ماہ گزرنے کے باوجود صوبائی حکومت کی جانب سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے لئے قانون سازی کی گئی اور نہ ہی کوئی عمل درآمد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت پولیس اہلکاروں کو سہولیات فراہم نہیں کر رہی، اگر حکومت نے پولیس کو سہولیات فراہم نہ کیں تو اہلکار ان کے محلات میں پہنچ جائیں گے اور پھر سیاستدانوں سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس کا تفتیشی نظام اور پراسیکیوشن انتہائی فرسودہ اور کمزور ہے، عدالت نے بارودی مواد کی روک تھام کے لئے فیصلے دیئے لیکن حکومت نے قانون سازی پر کوئی توجہ نہیں دی، ان کا کہنا تھا کہ غربت جرائم کی ماں ہے، غربت بے بس لوگوں کو خودکش حملوں پر مجبور کرتی ہے، جت تک معاشرے سے غربت کا خاتمہ نہیں کیا جائے گا اور لوگوں کو انصاف فراہم نہیں کیا جائے گا تو معاشرے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہو سکے گا۔