جماعۃ الدعوۃ کے 3 رہنماؤں کو ایک اور مقدمے میں سزائیں

انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں متعدد مقدمات مزید زیر سماعت ہیں جن میں شہادتوں کا عمل جاری ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں متعدد مقدمات مزید زیر سماعت ہیں جن میں شہادتوں کا عمل جاری ہے۔فوٹو: فائل

KARACHI:
انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک نے کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے 3 رہنماؤں کو ایک اور مقدمہ میں سزائیں سنادیں۔


عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے سی ٹی ڈی کی طرف سے ملتان میں درج مقدمہ میں گواہوں کے بیانات کے بعد فیصلہ سنایا۔ پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے 15، 15 سال جبکہ حافظ عبدالرحمن مکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

سماعت کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں متعدد مقدمات مزید زیر سماعت ہیں جن میں شہادتوں کا عمل جاری ہے۔
Load Next Story