لاہور ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے کی دو کلو ہیروئن برطانیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن ڈیکوریشن کی اشیاء میں بڑی مہارت کے ساتھ چھپائی گئی تھی

دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن ڈیکوریشن کی اشیاء میں بڑی مہارت کے ساتھ چھپائی گئی تھی

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی ہیروئن برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ہیروئن خوبصورت گل دانوں اور ڈیکوریشن پیس میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔


اے این ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے کارگو ٹرمینل سے بھاری مالیت کی ہیروئن پکڑی لی۔ دو کلو سے زائد ہیروئن نجی کمپنی کے ذریعے برطانیہ اسمگل کی جارہی تھی۔

دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن ڈیکوریشن کی اشیاء میں بڑی مہارت کے ساتھ چھپائی گئی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ پارسل جس میں کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن تھی، ڈی ایچ اے لاہور کے رہائشی شاہد ریاض نے برطانوی فوڈ کمپنی کے نام بک کروایا تھا۔ ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور اے این ایف کی ٹیم جلد ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔
Load Next Story