آرمی چیف کی سانحہ ٔمچھ کے لواحقین سے ملاقاتانصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی

شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ملک دشمن قوتوں کو انتشار پھیلانے میں کام یاب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات کی(فوٹو، آئی ایس پی آر)

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سانحہ مچھ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور اندوہ ناک سانحے کے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچے تو کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ اس موقعے پر آرمی چیف کو پاک افغان اور پاک ایران بارڈر مینجمنٹ سمیت صوبے میں درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں آرمی چیف سے سانحہ مچھ کے لواحقین کی سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف نے سانحہ مچھ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اندوہ ناک سانحے کے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔




آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گیریژن افسران سے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر اسٹریٹیجک صلاحیت کے حامل بلوچستان پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ترقی سے ملک میں ترقی ہوگی۔ ملک دشمن قوتوں کو انتشار پھیلانے میں کام یاب نہیں ہونے دیں گے، بلوچستان کی سیکیورٹی، استحکام اور ترقی کو یقین بنائیں گے۔
Load Next Story