شان مسعود اور حارث سہیل کی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ خطرے میں پڑگئی
سینئر پیسر محمد عباس کو آرام دینے پر غور کیا جارہا ہے، ذرائع
جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں شان مسعود اور حارث سہیل کی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ خطرے میں پڑ گئی
نیوزی لینڈ کے خلاف ناکام ہونے والے بلے باز شان مسعود اور حارث سہیل کی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ خطرے میں پڑ گئی، دونوں بیٹسمین نیوزی لینڈ میں یکسر ناکام ہوئے تھے۔
دوسری جانب انجری سے صحتیاب کپتان بابراعظم کیساتھ اوپنر امام الحق کی بھی واپسی ہوگی، ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے والے کامران غلام بھی سلیکٹرز کے ریڈار میں ہیں جب کہ سینئر پیسر محمد عباس کو آرام دینے پر غور کیا گیا ہے۔
دورہ انگلینڈ کے بعد نیوزی لینڈ میں بھی کوئی انٹرنیشنل میچ نہ کھیل پانے والے سہیل خان کو بھی ڈراپ کیا جاسکتا ہے، انجری سے نجات پانے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں بولنگ کیساتھ بیٹنگ میں بھی پرفارم کرنے والے حسن علی کی سکواڈ میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔
اسپنر نعمان علی اور ساجد خان کیساتھ زاہد محمود کا نام بھی زیر غور آیا ہے، امکان یہی ہے کہ یاسر شاہ کیساتھ ایک یا دو آف سپنرز کا انتخاب کیا جائے گا، شاداب خان انجری کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔