مالم جبہ کے عمائدین کی نجی کمپنی پر زمینوں پر قبضے کی تردید

کسی کے پاس زمینوں پر ناجائز قبضے کا کوئی ثبوت ہے تو وہ دھمکیوں کے بجائے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکتا ہے، عمائدین

کچھ عناصر کو سوات کے ترقی اور خوشحالی برداشت نہیں ہوپارہی، عمائدین فوٹو: فائل

سوات کے عمائدین نے نجی کمپنی پر زمینوں پر قبضے کی تردید کردی ہے۔


سوات میں پریس کانفرنس کے دوران مالم جبہ کے عمائدین نے زمینوں پر ناجائز قبضے کے تمام الزمات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نجی کمپنی نے مالم جبہ کی تقدیر بدلی ، علاقے میں اربوں روپے خرچ کرکے اسے ناصرف ترقی کی راہ پر گامزن کیا بلکہ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے، 2014 میں جب کوئی بھی سوات میں سرمایہ کاری کے لیے تیار نہ تھا تو سمسن گروپ آف کمپنیز نے تباہ شدہ سیاحت کی بحالی کے لیے کام کیا، دہشت گردی میں تباہ ہونے والی چیئرلفٹ اور ہوٹل کو بین الااقوامی معیار کے مطابق بحال کیا جس کے نتیجے میں نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاح بھی بڑی تعداد میں سوات آتے ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار سردیوں میں بھی مالم جبہ سمیت سوات کے 1600 ہوٹل سیاحوں کے لیے کم پڑگئے جو سوات کے معیشت میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

عمائدین کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر کو سوات کے ترقی اور خوشحالی برداشت نہیں ہوپارہی ہے اور وہ بلیک میلنگ پر اتر آئے ہیں، چند روپوں کے لئے وہ سوات کا معاشی قتل کررہے ہیں حالانکہ نجی کمپنی نے علاقے میں زمینوں کے خریداری قانونی تقاضوں سے کی ہے، اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ دھمکیوں کے بجائے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکتا ہے۔
Load Next Story