کرک مندر واقعہ 2 ایس ایچ اوز سمیت 12 پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

انکوائری رپورٹ میں 33 اہلکاروں کو سخت سزا دینے اور ان سے ایک سال کی نوکری کاٹنے کی سفارش کی گئی تھی

ایف آر پی سے وابستہ 27 دیگر اہلکاروں کے خلاف بھی کمانڈنٹ ایف آر پی کو کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے فوٹو: فائل

کرک میں مندر پر حملے کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں 2 ایس ایچ اوز سمیت 12 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کریا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا پولیس نے چند روز قبل کرک میں مندر پر حملے کے واقعے کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں بروقت انتظامات نہ کرنے اور غفلت برتنے پر 2 ایس ایچ اوز سمیت 12 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے۔


انکوائری رپورٹ میں 33 اہلکاروں کو سخت سزا دینے اور ان سے ایک سال کی نوکری کاٹنے کی سفارش کی گئی تھی، اس کے علاوہ ایف آر پی سے وابستہ 27 دیگر اہلکاروں کے خلاف بھی کمانڈنٹ ایف آر پی کو کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ کے حوالے سے آئی جی خیبر پختون خوا ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ غفلت کے مرتکب عناصر اور محکمہ کی بدنامی کرنے والوں کےلے کوئی جگہ نہیں پہلے دن کہا تھا کہ اگر پولیس پر غفلت ثابت ہوئی تو گھرجائیں گے۔
Load Next Story