امیتابھ بچن کی ویرات انوشکا کو منفرد انداز میں بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد

سوشل میڈیا صارفین نے امیتابھ بچن پر اقربا پروری کو پھیلانے کا الزام لگایا ہے

سوشل میڈیا صارفین نے امیتابھ بچن پر اقربا پروری کو پھیلانے کا الزام لگایا ہے فوٹوفائل

بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو منفرد انداز میں بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دی ہے۔

امیتابھ بچن نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں ان تمام کرکٹرز کے نام موجود ہیں جن کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ بگ بی نے کیپشن میں لکھا دھونی کے گھر بھی بیٹی ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں اشارہ دیا کہ یہ تمام بیٹیاں بڑی ہوکر کرکٹ ٹیم بنائیں گی۔

مہیندرا سنگھ دھونی ایک طویل عرصے تک بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں لہذا اسی مناسبت سے امیتابھ بچن نے سوال پوچھا ان بیٹیوں کی کرکٹ ٹیم کی کپتان کیا دھونی کی بیٹی ہوگی؟




سوشل میڈیا پر امیتابھ بچن کی یہ پوسٹ وائرل ہوگی اور بہت سے لوگوں نے اسے مذاق میں لیا۔ تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان پر الزام لگایا کہ یہ پوسٹ کرکے انہوں نے اقربا پروری کو ہوا دی ہے۔ ایک صارف نے امیتابھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کیوں ملک میں دوسری بیٹیاں نہیں ہیں کیا۔ ضروری ہے کیا ان ہی کی بیٹیاں کیپٹن بنیں۔ نیپوٹزم (اقربا پروری) نہ پھیلائیں۔



واضح رہے کہ ویرات انوشکا کے گھر حال ہی میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خبر ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر خود دی تھی۔ تاہم ان کی بیٹی کی تصویر یا نام ابھی منظر عام پر نہیں آیا۔
Load Next Story