چار سال تک بھائی کے قید میں رہنے والی لڑکی باز یاب
کاہنہ پولیس نے متاثرہ لڑکی ہما کی مدعیت میں اس کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا
پولیس نے چار سال سے گھر میں قید رکھی گئی لڑکی کو بازیاب کروالیا۔
تفصیلات کے مطابق ویلنشیا ٹاؤن گھر میں چار سال سے قید لڑکی کو پولیس نے بازیاب کروا لیا۔پولیس کو ایمرجینسی15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ اس گھر میں ایک لڑکی قید ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بھائی کی قید سے بازیاب کروا لیا۔کاہنہ پولیس نے متاثرہ لڑکی ہما کی مدعیت میں اس کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔