2014ء میں پاکستانی فلم اور سینما انڈسٹری کا مستقبل روشن ہوگا فنکار

طلبا کوفلمسازی کی تعلیم کے لیے بیرون ملک بھجوایا جائے، پرویز کلیم،قیصرثناء اللہ ودیگر کا ’ایکسپریس فورم‘ میں اظہارخیال

نئے سال میں فلم اورسینما کے مستقبل کے حوالے سے’’ایکسپریس فورم‘‘ میں اداکارہ میرا، شہزادرفیق، ضوریزلاشاری اظہارخیال کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان فلم اورسینماانڈسٹری کا مستقبل 2014ء میں روشن دکھائی دیتا ہے، فلمسازی کے میدان میں بہت سی شاہکارفلمیں بنیں گی جب کہ پچاس سے زائد جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سینما گھروں کی تعمیر بھی ہوگی۔

ہمارے پاس باصلاحیت لوگ موجود ہیں ، لیکن وسائل کی کمی کودور کرنے کے لیے ہمیں لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ اچھی اورمعیاری فلمیں موجودہ دورکی اشد ضرورت ہیں، بہترین کہانی اورمیوزک کے ساتھ بنائی جانیوالی فلمیں انٹرٹینگ ثابت ہونگی۔ اب ہمیں علاقائی فلموں کی بجائے اردوزبان کی فلموںکو فروغ دینا ہوگا۔ گزشتہ برس ہماری بین الاقوامی معیار کی فلموں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہم بالی وڈ فلموںکو بھی ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔ سب کو متحد ہوکرکام کرنا ہوگا، اگرایسا نہ کیا گیا توپھر حالات جوں کے توں رہیں گے۔ جہاں تک بات پاکستان فلم انڈسٹری کی بربادی کی ہے تواچھے اوربرے حالات تمام شعبوں میں آتے رہتے ہیں ، لیکن فلم انڈسٹری کے خاتمے کی بات کرنے والے یہ بات جان لیں کہ اسے کوئی بھی ختم نہیں کرسکتا۔ یہ پاکستان کے قیام تک چلتی رہے گی اوراب ہم ترقی کی نئی منزلوں کو پالیں گے۔ ان خیالات کااظہار اداکارہ میرا، ہدایتکارشہزاد رفیق، سینمااونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ضوریزلاشاری، مصنف و ہدایتکار پرویزکلیم، فلمسازفیاض خان، سینما مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اورفلمسازقیصر ثناء اللہ خان، فلمسازجونی ملک، غفوربٹ، حافظ اکرم اوراداکارگلفام نے کیا۔


فورم کے میزبان خالد قیوم تھے جب کہ اہتمام قیصرافتخار اور رپورٹ جاوید یوسف کی تھی۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میری پہچان ہے۔ اس کے ساتھ میرا ماضی اورحال شاندارتھا اورمستقبل بھی شاندارہی ہوگا۔ ہم مل کربہتر کام کریں گے۔ ہمیں صرف 100کروڑروپے مل جائیں توہماری فلم انڈسٹری پاکستان کی ہی نہیں بلکہ دنیا کی بہترین فلم انڈسٹری بن جائے گی۔ ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ہدایتکارشہزاد رفیق نے کہا کہ ''ایکسپریس '' پاکستان کا بہترین ادارہ ہے۔ اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ 2014ء میں ایکسپریس میڈیا گروپ نیوزاورانٹرٹینمنٹ چینلز کے ساتھ ''ایکسپریس فلمز'' کے نام سے ادارہ بھی شروع کرے۔ سینما اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ضوریزلاشاری نے کہا کہ 2014ء پاکستان فلم اورسینما انڈسٹری کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ ایک طرف توبین الاقوامی معیارکی فلمیںبنائی جائینگی اور دوسری جانب پچاس سے زائد سینما گھربھی تعمیر ہونگے۔

اس لیے نیا سال ہمارے لیے ترقی کا پیغام لے کرآئے گا۔ مصنف وہدایتکارپرویز کلیم نے کہا ہے کہ 2013ء فلم انڈسٹری کے لیے بہت خوش آئند رہا ہے۔ جس میں ریلیزہونے والی پاکستانی فلموں کی باکس آفس پرکامیابی نے نئی راہیں متعین کر دی ہیں۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ فلم میکنگ میں آنے والے نئے لوگ ایک آدھے سینئرکواپنی ٹیم کا حصہ بنائیں، جوان کی رہنمائی کرسکے، آہستہ آہستہ تبدیلی آئے گی۔ ہمیں کامیابی کے لیے انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنا ہوگی۔ کالج اوریونیورسٹی میںتعلیم حاصل کرنیوالے بچوںکوفلم میکنگ کی اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک بھجوایا جائے۔ فلمساز فیاض خان نے کہا کہ 45برس سے فلم انڈسٹری سے وابستہ ہوں۔ کچھ لوگ فلم ٹریڈسے مایوس ہوگئے تھے مگرفلم ٹریڈ جب تک پاکستان ہے، یہ زندہ رہے گی۔ سینما مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اورفلمساز قیصرثناء اللہ خان نے کہا کہ نئے سال میں پچاس سے زائد سینما گھرتعمیر کیے جائینگے۔ اب فلم بنانے والوںکو یہ احساس ہوگیا ہے کہ اب جدید دور کی فلم بنا کر کامیابی حاصل کرسکتے ہے۔

اب 80ء کی دہائی کی فلموں کو دور نہیں رہا۔ اس لیے ہمیں اپنی فلموںکا معیار بہتربنانا ہوگا۔ فلمساز غفوربٹ نے کہا کہ میں پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے کوشاں ہوں اورسال 2014ء میں ایک بین الاقوامی معیار کی فلم ''دی سسٹم'' کونمائش کے لیے پیش کرونگا۔ جس سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ فلمساز جونی ملک نے کہا کہ ہم بہتر کام کرینگے توپھرہی تبدیلی آئے گی۔ ورنہ 2013ء کی طرح 2014ء میںبھی اسی طرح باتیں کرتے رہے جائینگے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم اب عملی طور پرکام کریں۔ فلمسازحافظ اکرم نے کہا کہ نئے سال سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ آپس کے اختلافات بھلا کرفلم اورسینما انڈسٹری کی بہتری کے لیے کام کریں۔ اداکارگلفام نے کہاکہ فلم ایک بزنس ہے اورہمیں اس کے لیے اچھے سرمایہ کاروںکی ضرورت ہے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ معیاری فلمیں بنائی جاسکیں۔ فورم میں تمام مہمانوں نے متفقہ طورپرپاکستان فلم اورسینماانڈسٹری کے لیے 2014 ء کوبہترین قراردیتے ہوئے اپنے اپنے شعبوںمیں نمایاں کام کرنے کا عہدبھی کیا ہے۔
Load Next Story