6 ماہ کے دوران کھربوں روپے کی چائے اور موبائل فون درآمد
مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل کی صنعت کی شرح نمو سب سے زیادہ رہی، ایک کھرب سے زائد گندم درآمد کی گئی
رواں مالی سال میں جولائی سے دسمبر کے 6 ماہ کے دوران پاکستان میں 46 ارب کی چائے درآمد کی گئی جب کہ ایک کھرب 53 ارب روپے کے موبائل فون بھی درآمد ہوئے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران پاکستان نے ایک کھرب 53 ارب روپے کے موبائل فون بھی درآمدکیے۔ اس کے علاوہ ان 6 ماہ میں ایک کھرب 6 ارب روپے کی گندم، 47 ارب کی دالیں ،46 ارب کی چائے اور تقریباً 8 کروڑ روپےکا ڈرائی فروٹ درآمد کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل کی صنعت کی شرح نمو میں 0.70 فیصد ، فوڈ، بیوریج اور تمباکو 3.08 فی صد ، کوک ، پٹرولیم مصنوعات 0.09 فی صد ، ادویہ سازی و کیمیکلز 1.02 فی صد اور 0.27 فیصد جبکہ نان مٹیلک منرل پراڈکٹس 2.66 فی صد ، آٹو بائیلز 0.32 فی صد، فرٹیلائیزرز 0.45 فی صد اور پیپرو پیپر بورڈ کی صنعت کی شرح نمو میں 0.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔