سجل علی کی جمائمہ کی فلم سے ہالی ووڈ میں انٹری پر فنکاروں کی مبارکبادیں
یہ پاکستان کے لیے بہت ہی فخر کا لمحہ ہے سجل تمہیں بہت مبارک ہو، ہمایوں سعید
اداکارہ سجل علی کی جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم سے ہالی ووڈ میں انٹری پر ماہرہ خان اور ہمایوں سعید سمیت متعدد فنکاروں نے انہیں مبارکباد دی ہے۔
اداکارہ سجل علی وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ''واٹس لو گوٹ ٹو ودھ اٹ'' کے ذریعے ہالی ووڈ میں انٹری دینے جارہی ہیں۔ دو روز قبل جمائمہ گولڈ اسمتھ نے خود اس خبر کی تصدیق کی تھی کہ سجل علی اور بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی ان کی فلم میں شامل ہیں۔
یہ خبر منظر عام پر آتے ہی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید سمیت متعدد فنکاروں کی جانب سے سجل علی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہمایوں سعید نے کہا یہ پاکستان کے لیے بہت ہی فخر کا لمحہ ہے۔ سجل تمہیں بہت مبارک ہو۔ تمہاری محنت اور لگن تمہیں یہاں تک لائی ہے اور انشااللہ اس سے بھی آگے لے جائے گی تم ہمیشہ ایسے ہی چمکتی رہو۔
ماہرہ خان نے سجل علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا یہ بہت حیرت انگیز ہے مجھے تم پر فخر ہے۔
اداکارہ انوشے اشرف، زارانور عباس، علی رحمان خان، یاسر حسین، بلال اشرف، مرزا گوہر رشید سمیت متعدد فنکاروں نے انہیں مبارکباد دی۔ یاسر حسین نے کہا سجل تم بہت ہی بہترین اداکارہ ہو۔ یہی بات بہت جلد شبانہ جی بھی کہیں گی۔
جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم ''واٹس لو گوٹ ٹو ودھ اٹ'' کی دیگر کاسٹ میں بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی، ایما تھامپسن، للی جیمز اور شاہزاد لطیف شامل ہیں۔ جب کہ شیکھر کپور فلم کی ہدایات دیں گے۔ اس رومینٹک کامیڈی فلم کی کہانی خود جمائمہ گولڈ اسمتھ نے لکھی ہے اور فلم کی کہانی سے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ کہانی جمائمہ اور عمران خان کی زندگی سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے۔ تاہم ابھی تک جمائمہ نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی ہے۔