نو منتخب جوبائیڈن نے ایک اور پاکستانی کو اہم ملکی ذمہ داری سونپ دی

مقبوضہ کشمیر کی سمیر اعلی اور عائشہ شاہ جب کہ بھارتی سے تعلق رکھنے والی عذرا صبا کو بھی اہم ذمہ داریاں دی گئی ہیں

سلمان احمد کو اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں پالیسی پلاننگ کے سربراہ کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے، فوٹو: فائل

امریکا کے نو منتخب صدر نے پاکستانی نژاد سلمان احمد کو اپنی خارجہ پالیسی کی ٹیم میں شامل کرلیا اس سے قبل جو بائیڈن ایک اور پاکستانی کو اپنی ماحولیات کی ٹیم میں اہم عہدہ تفویض کرچکے ہیں۔

ڈان اخبار کے مطابق نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکی شہری سلمان احمد کو امریکی وزارت خارجہ میں بطور ڈائریکٹر پالیسی پلاننگ کی ذمہ داری تفویض کردی ہے۔

سلمان احمد اس سے قبل سابق صدر اوباما کے دور میں نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اسٹریٹجک پلاننگ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : نومنتخب امریکی صدر نے 'مشیر کلائمیٹ' کیلیے ایک پاکستانی کا انتخاب کرلیا


بین الااقوامی تعلقات کے پروفیسر اور ریسرچ اسکالر سلمان احمد اوباما دور میں اہم ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ساتھ امریکی مشن کے چیف آف اسٹاف اور اقوام متحدہ میں امریکی مستقل نمائندے کے سینئر پالیسی ایڈوائزر بھی رہ چکے ہیں۔

قبل ازیں وہ اقوام متحدہ میں 15 سالہ مختلف عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔ وہ انٹرنیشنل افیئرز اور معاشیات میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتے ہیں۔

اسی طرح جو بائیڈن نے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے سمیرا علی اور عائشہ شاہ کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ سمیرا علی نیشنل اکنامک کونسل جب کہ عائشہ شاہ کو وائٹ ہاؤس ڈیجیٹل اسٹریٹجی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں بھارتی مسلم خاتون عذرا ضیا کو ہتھیاروں کی روک تھام،جمہوریت اور انسانی حقوق کا انڈر سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ ماہ ہی نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکی شہری علی زیدی کو ڈپٹی نیشنل کلائمیٹ ایڈوائزر کی حیثیت سے اپنی ماحولیاتی ٹیم میں شامل کیا تھا۔
Load Next Story