بالی ووڈ کے معروف اداکار مہیش منجریکر قانون کی گرفت میں
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے
بھارتی پولیس نے مشہور اداکار و ہدایت کار مہیش منجریکر کے خلاف شہری کو مارنے اور گالیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔
بھارتی ہدایت کار و اداکار مہیش منجریکر کے خلاف شہری کو مارنے اور گالیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پونے پولیس اسٹیشن میں شہری کیلاش کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ 15 جنوری کی رات سولاپور ہائی وے پر مہیش منجریکر کی گاڑی کو غلطی سے ٹکر لگ گئی جس پر انہوں نے تھپڑ مارا اور گالیاں بھی دیں۔
دوسری جانب اداکار مہیش منجریکر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں فلم کی شوٹنگ کے لیے جارہا تھا کہ اچانک پیچھے سے ایک گاڑی نے ٹکر ماری، گاڑی کا ڈرائیور نشے میں تھا اور ٹکر کی وجہ سے مجھے 4 لاکھ کا نقصان ہوا تاہم جلدی کی باعث میں نے پولیس اسٹیشن جانے کے بجائے شوٹنگ کے لیے جانا ضروری سمجھا۔