کراچی فائربریگیڈ کا ہیلپ لائن نمبر خراب شہری ہنگامی حالات میں رابطے سے محروم

حکام نے فوری طور پر فون نمبر درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آگ لگنے کے کسی بھی واقعے کی فوری طور پر اطلاع مل سکے

حکام نے فوری طور پر فون نمبر درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آگ لگنے کے کسی بھی واقعے کی فوری طور پر اطلاع مل سکے(فوٹو، فائل)

محکمہ فائر بریگیڈ کے مرکزی کنٹرول آفس اور ہنگامی ہیلپ لائن فون نمبرز خراب ہونے سے کسی بھی ہنگامی صورت حال میں شہریوں کا فائر بریگیڈ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔


فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب مرکزی کنٹرول آفس اور ہنگامی ہیلپ لائن 16 کنٹرول کا فون خراب ہوگیا جس کی وجہ سے فائر بریگیڈ کے پاس شہر کے کسی بھی علاقے میں آگ لگنے کے واقعے کی فوری اطلاع نہیں مل سکی۔

اس کے علاوہ مرکزی کنٹرول آفس کے سرکاری فون نمبرز خراب ہونے کی وجہ سے شہر کے دیگر فائر اسٹیشنز سے بھی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ فائر بریگیڈ حکام نے فوری طور پر فون نمبر درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آگ لگنے کے کسی بھی واقعے کی فوری طور پر اطلاع مل سکے ۔
Load Next Story