ٹیسٹ میں فیل ہونے پرطالبعلم نے اسکول کی چھت سے چھلانگ لگا دی

امدادی ٹیم نے طالبعلم کوشدید زخمی حالت میں بے نظیر اسپتال منتقل کردیا

خودکشی کی کوشش میں طالبعلم کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹی ہے۔

ٹیسٹ میں فیل ہونے پرطالبعلم نے خودکشی کی غرض سے اسکول کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔


راولپنڈی میں تلسہ روڈ پردسویں جماعت کے طالب علم متین نے ٹیسٹ میں فیل ہونے پراسکول کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی، جس سے طالبعلم شدید زخمی ہوگیا۔

امدادی ٹیم نے طالبعلم کوشدید زخمی حالت میں بے نظیراسپتال منتقل کردیا ہے۔ خودکشی کی کوشش میں طالبعلم کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹی ہے۔
Load Next Story